کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت نے کہا ہے کہ میں نے میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی۔ میڈیا نمائندگا ن سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رآنڈر حسین طلعت نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔
انہو ں نے کہاکہ 2سال سے سوچ رہا تھا میں ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھاؤں،دوران میچ میں نے خود پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون ہوکر اپنی نیچرل گیم کھیلا۔حسین طلعت نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائدہ ہوا اور میری کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔ میں نے اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی،کسی قسم کا دباؤ نہیں لیا،جلد بولنگ کے جوہر بھی دکھاؤں گا،جس طرح میں عام طور پر کھیلتا ہوں میچ میں بھی ویسا ہی کھیل پیش کیا، پہلا میچ کھیلنے کی کوئی گھبراہٹ نہیں تھی،میں اس موقع کا 2 برس سے انتظار کررہا تھا،میں نے پی سی بی کے 2ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی حصہ لیا ہے۔