ویسٹ انڈیزکی ٹیم کمزور نہیں، وہ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پائی،چیئرمین پی سی بی

2  اپریل‬‮  2018

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم کمزور نہیں، وہ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے مضبوط اورفارم میں ہے،کراچی میں کرکٹ کی واپسی پر بہت بہت مبارک ہو، میئر کراچی وسیم اختر نے دن رات ایک کر کے شہر کو چمکا دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ۔

فخر زمان نے شاندار آغاز کیا، پھر حسین طلعت،بابر اعظم اور شعیب ملک نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد کہتے ہیں کہ سفری تھکن کو شکست کا بہانہ نہیں بنائیں گے، اچھی وکٹ تھی مگر میچ پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ آج دوسرے میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز ہوتے تو اچھا ہوتا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونیپربہت خوشی ہے، خودکومحفوظ محسوس کر رہے ہیں، انتظامات اچھے ہیں۔پہلے ہی انٹرنیشنل مقابلے میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے حسین طلعت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی، کسی قسم کا دباو نہیں لیا، وہ جلد بولنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے دی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…