ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حسین طلعت نے اپنے ڈیبیو میچ میں عالمی ریکارڈ برابرکرڈالا،تین اہم اعزازپالئے

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)پی ایس ایل 3میں اسلام آبادیونائیٹڈ کیلئے شاندار کارکردگی دکھاکرپاکستان ٹیم میں جگہ پانے والے 22سالہ آل رائونڈر حسین طلعت نے کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو میں اہم عالمی ریکارڈ برابرکرنے کے ساتھ ساتھ تین اہم اعزازات اپنے نام کرلئے ہیں۔ 22سالہ آل رائونڈر حسین طلعت نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکے پہلے میچ میں اوپنر آندرے فلیچر، کپتان جیسن محمد اور ریادایمرٹ کے کیچز تھام کر ٹی ٹوئنٹی20ڈیبیومیں زیادہ کیچ تھامنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی کیریئر کے پہلے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں اس سے زائدکیچ نہیں تھام سکاہے۔ پاکستان کی ہسٹری کے محض تیسرے کرکٹر ہیں جنہیں کیریئر کے پہلے ہی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے کا اعزاز حاصل ہوا۔اس سے قبل یہ کارنامہ صرف شاہد آفریدی 2006 میں اور شاداب خان 2017میں سرانجام دے سکے تھے۔ حسین طلعت نے کیریئر کے پہلے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 41رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی ڈیبیومیں کسی بھی پاکستانی کرکٹرکے تیسرے زیادہ رنز ہیں۔تاحال پاکستان کی ہسٹری میں صرف دو کھلاڑیوں نے اپنے پہلے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں اس سے زائد رنزبنائے ہیں جن میں عمرامین نے 2013 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 47جبکہ 2006 میں محمدحفیظ نے پاکستانی تاریخ کے اولین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈکے خلاف46رنزبناکریہ اعزاز پایاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…