جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی)پاکستان خصوصا خیبر پختونخواہ میں کرکٹ کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کے لیے تجویز کردیا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعلی نے پی ایس ایل تھری کی رنر اپ پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کا نام صدارتی ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا اعلان کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ کرکٹ اور خیبرپختونخواہ کے لیے جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔واضح رہے کہ جاوید آفریدی نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کے لیے اسپانسر کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ کئی مواقعوں پر پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ان کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے ذریعے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی منظر پر متعارف کرایا اور صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے دور دراز علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کیے۔جاوید آفریدی اور پرویز خٹک کے درمیان ملاقات میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے پشاور میں انعقاد اور خیبر پختونخوا میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پشاور زلمی نے اس معاملے پر مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…