ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان اب ڈومیسٹک سیزن میں کشمیر کیلئے کھیلیں گے

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)بھارتی آل رائونڈر عرفان پٹھان نے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کیلئے اپنی ریاستی بھارتی ٹیم برودا کو چھوڑدیاہے۔ وہ مقبوضہ کشمیر کیلئے بطور پلیئر اور مینٹر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔عرفان پٹھان نے 2018/19 کے ڈومیسٹک سیزن کیلئے برودا کے بجائے مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنا کیریئر بروداکی جانب سے ہی شروع کیاتھا ۔

جنہیں2017/18 کی رانجی ٹرافی کے پہلے دو رائونڈز کے بعد نہ صرف بروداٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیاتھا بلکہ انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیاگیاتھا۔عرفان پٹھان کی جگہ دیپک ہوڈاکو قیادت دینے کے بعد بھی بروداکی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا جسے مدھیاپردیش کے خلاف شکست اور آندھرا پردیش کے خلاف میچ میں اننگز کے خسارے کا سامناکرنا پڑا۔گزشتہ سیزن میں عرفان پٹھان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں تھی جس نے ٹیم سے باہر نکالے جانے سے قبل دو میچوں میں صرف دو وکٹیں لینے کے علاوہ صرف88رنزبنائے تھے۔عرفان پٹھان نے اٹھارہ سال تک بروداکی جانب سے کرکٹ کھیلی ہیں جس کے دوران 113میچوں میں 4096رنز بنائے ہیں جن میں تین سنچریاں اور 23نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ انہوں نے تین بار میچ میں 10+ وکٹیں لینے سمیت 18بار اننگزمیں پانچ وکٹیں لیتے ہوئے 365وکٹیں اپنے نام کیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…