ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب ۔۔۔!چین نے پاکستان کو ایسے ہتھیار سے لیس کرنے کا اعلان کردیا کہ بھارت کا چپہ چپہ پاکستان کے نشانہ پر آگیا ،چینی سائنسدانوں نے امریکی سٹیلتھ طیاروں کا بھی توڑ نکال لیا

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا پاکستان کو ایسے ہتھیار سے لیس کرنے کا اعلان کہ جس کی بدولت بھارت کا چپہ چپہ پاکستان کے نشانے پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن کا کہنا ہے کہ چین امریکی چھپے طیاروں کی موجودگی کا معلوم کرنے کے قابل ہو گیا ہے اور اس قسم کے ریڈار پر مزید کام کیا جا رہا ہے.

یہ ریڈار کسی بھی قسم کی سواری پر نصب کئے جا سکتے ہیں. یہ ریڈار ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ کروز اور بلیسٹک میزائل بارے بھی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔چین نے پاکستانی فضائی کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کو اپنے ریڈار نظام سے لیس کرنے کا بھی اعلان کیا۔ پ گریڈیشن سے طیارے کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جدید ترین ریڈار کے ساتھ اپ گریڈ بلاشبہ ترقی یافتہ ملکوں کے ممکنہ خریداروں کے لئےجے ایف 17تھنڈر طیارےکی مانگ کو بڑھا دے گاجیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی طویل فاصلے سے دشمن کا پتہ فراہم کرتی ہے. جنگ میں دشمن کی چالوں اور نقل و حرکت کا پہلے معلوم ہونا جنگی استعداد کو بڑھا دیتا ہے. ایسی انفارمیشن سے دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب لگائی جا سکتی ہے اور یہی جنگ کا اصول ہے. یہ ایک اچھی مزاحمتی صلاحیت ہے جو دشمن جہاز کو مداخلت سے باز رکھتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین دونوں نے مل کر جے ایف 17تھنڈر طیارہ چین میں تیار کیا تھا ۔ اس طیارے میں فرانس کا بنایا ہوا انجن استعمال ہوا ہے جبکہ میانمار کی فضائیہ کی جانب سے بھی اس طیارے کے بنانے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان اور چین اب جے ایف تھنڈر کو

بین الاقوامی مارکیٹ میں درمیانے درجے کے طیارے کے طور پر لانچ کر کے زرمبادلہ کمانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…