پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بال ٹیمپرنگ،ڈیوڈ وارنر اور بینکروفٹ کا اعتراف، شائقین سے معافی مانگ لی

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(آئی این پی) بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا سے وطن واپسی کے دوران انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ ایک غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے کہا ‘ٹیمپرنگ اس کھیل پر دھبہ ہے جسے بچپن سے بہت چاہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا ہے۔

معطل آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران وہ اس حوالے سے کچھ کہیں گے اور تب تک وہ اپنے اہلخانہ، دوستوں اور قابل اعتماد خیرخواہوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔دوسری جانب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیمرون بینکروفٹ نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر بہت شرمندگی محسوس کر رہا ہوں جس پر معافی کا طلبگار ہوں اور اپنے کیے پر بہت مایوس ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ میری وجہ سے بہت سے لوگ مایوس ہوئے اور ایسے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں اور اس صورتحال کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ڈیوڈ وارنر پر ایک سال اور کیمرون بینکروفٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…