ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدم ہے، ایران

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

تہران(آئی این پی)ایران نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدم ہے، افغانستان میں بد امنی کی وجہ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ہے،ایران افغانستان میں امن و امان برقرارکھنے کے لئے ہر قسم کا تعاون اور امداد فراہم کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے اعلی سفارتکار نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی سفارتکارسید عباس عراقچی نے تاشقند میں افغانستان سے متعلق امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نا امنی اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔سید عباس عراقچی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان میں فوجی طریقے سے مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے مسلح گروہوں کو امن مذاکرات کی دعوت دینے کا خیر مقدم کیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و امان کی برقراری کے لئے ہر قسم کے تعاون اور امداد کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 2 روزہ افغان امن عمل کانفرنس کل سے شروع ہوئی ہے۔ کانفرنس کی سربراہی ازبک اور افغان حکام کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں ایران، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، ترکی، چین، روس، امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…