جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وسیم اکرم نے 6 سالہ باؤلر حسن اختر کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چھ سالہ حسن اختر کی باؤلنگ نے ایک طرف لوگوں کے دل جیتے تو دوسری طرف وسیم اکرم بھی اس بچے میں ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چھ سالہ حسن اختر کی باؤلنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھتے ہی وسیم اکرم نے اس بچے کو ڈھونڈنے کی ہدایت کی، جب میڈیا اس چھ سالہ بچے کے گھر پہنچا تو اس نے سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم سے باؤلنگ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وسیم اکرم نے بچے کو باؤلنگ ٹپس دینے

کا وعدہ کر لیا۔ پاکستان کے معروف باؤلر وسیم اکرم نے حسن اختر کو باؤلنگ ٹپس دینے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے چھ سالہ حسن اختر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم ننھے باؤلر کو باؤلنگ کی ٹپس دے رہے ہیں، حسن اختر پاکستان کی شرٹ میں ملبوس ہیں اور غور سے وسیم اکرم کی بات سن رہے ہیں، اس تصویر کے ساتھ وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ چیچہ وطنی کے ننھے حسن کے ساتھ معیاری وقت گزار کر بہت مزہ آیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…