جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کھلاڑی اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں شریک غیرملکی کھلاڑی، فرنچائز عملے کے ارکان اور دیگر حکام اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز جے پی ڈومنی اپنے ملک روانگی کے موقع پرکہا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے سپورٹ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت سے غیرملکی کرکٹرز پاکستان میں دوبارہ آکر کھیلنا چاہتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر نے جاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے ٗآئی لو پاکستان ٗیہاں کھیل کر بہت مزہ آیا اور پاکستانی شائقین سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ پورے پاکستان خصوصاً لاہور اور کراچی کے شہریوں کا شکریہ، خواہش ہے آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی بھی اپنے ملک روانہ ہوئے ٗ دیگر کھلاڑیوں میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شبیر الرحمان اور چین کے جیان لی بھی روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی کنسلٹنٹ ریک ڈیکیشن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز بھی اپنے ملک واپس چلے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…