جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل میں کیچ ڈراپ،سوشل میڈیا صارفین نے کامران اکمل کی کلاس لے لی

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہارنے والی پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے میچ کے سنسنی خیز مرحلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے اور میچ میں شکست کی وجہ بننے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی خوب کلاس لی جارہی ہے اور غم و غصے کے ساتھ سوشل میڈیا پر دلچسپ و طنزیہ میمیز کا تو جیسے طوفان آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ شب پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اسلام آبا یونائیٹڈ کے آصف علی کا کیچ ایک ایسے موقع پر چھوڑ دیا جب زلمی کو اپنی جیت قریب نظر آرہی تھی ۔تاہم کامران کے کیچ چھوڑنے کے بعد آصف علی نے حسن علی کے ایک ہی اوور میں لگاتار 3 چھکے مار کر جیت کو زلمی کی پہنچ سے دور کردیا ۔جیسے ہی میچ ختم ہوا اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیت گیا تو پشاور زلمی کے مداح غصے سے بھرے ہوئے دکھے اور انہوں نے اپنے غصے کو کامران اکمل پر نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ا لیا اور مختلف میمیز کے ذریعے وکٹ کیپر پر طنز کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔ایک صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ کامران اکمل نے ثابت کردیا کہ وہ عمر اکمل کا بھائی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ کامران اکمل ہی ہمیشہ شکست کی وجہ بنتا ہے جبکہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کو اگلے سیزن میں ان سے جان چھڑا لینی چاہیے۔خیا ل رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاورز لمی کو 3وکٹ کی شسکست سے دوچار کرکے دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ کامران اکمل ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…