منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کا حقدار کون؟فیصلہ ہوگیا، روشنیوں کے شہر کراچی میں نئی تاریخ رقم

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا ٗپشاور زلمی کی جانب سے ڈیرن سیمی اور کامران اکمل سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کار کر دگی نہ دکھا سکا کرس جارڈن 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 14گیندوں پر 28رنز بنائے، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین، سمت پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو

وکٹیں حاصل کیں، اسلام آباد یونائٹیڈ نے 149رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 16.5اوورز میں پورا کرلیا، اسلام آباد کے اوپنر بیٹسمین لیوک رونکی کے بیٹ نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل تھری کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، لیوک رونکی نے 52 اور صاحبزادہ فرحان 44 رنز بنائے ۔اتوار کو کراچی کے نیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیرن سیمی سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کا شکار بن گئے۔26 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سمت پٹیل کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔پشاور کو تیسرا نقصان آندرے فلیچر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 21 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔90 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب کرس جارڈن 36 رنز بناکر حسین طلعت کا شکار بن گئے۔پشاور کو پانچواں نقصان اس وقت ہوا جب سعد نسیم صرف 2 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان ڈیرن سیمی بھی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے اور 6 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پشاور کے عمید آصف بھی بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسلام آباد کے بولرز کے خلاف مزاحمت کرنے والے ڈاؤسن بھی 33 رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد حسن علی بھی 6 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔آخری وکٹ پر وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچایا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ سمت پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد نے 149 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔پشاور کی جانب سے دیے گئے 149 رنز کے تعاقب میں لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔اسلام آباد کے اوپنر بیٹسمین لیوک رونکی کے بیٹ نے ایک بار پھر رنز اگلنا شروع کردیا اور انہوں نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل تھری کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کامران اکمل نیپی ایس ایل تھری کے 13 میچز میں 425 رنز بنائے اور یہ ریکارڈ لیوک رونکی نے 11 میچز میں 431 رنز بناکر توڑ دیا۔اسلام آباد کو پہلا نقصان 96 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب جارح مزاج بیٹسمین لیوک رونکی 52 رنز بناکر کرس جارڈن کا شکار ہوگئے۔97 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کی دوسری وکٹ بھی گر گئی اور اس بار چیڈوک والٹن بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔102 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کے کپتان جے پی ڈومینی بھی 2 رنز بناکر کرس جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اوپنر آنے والے صاحبزادہ فرحان 44 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔اسلام آباد کی پانچویں وکٹ 115 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 10 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان بھی صرف ایک رن بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا فائنل میچ اسلام آباد یونائٹیڈ نے دبئی میں جیتا تھا، پاکستان سپر لیگ ٹو ایڈیشن کا فائنل پشاور زلمی نے لاہور میں جیتا تاہم تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکی اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی رہنماؤں نے فائنل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…