کراچی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن تھری کے کراچی میں انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر سیاسی، عسکری اور حکومتی شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہنچ کر اسلام آباد یونائیٹڈ اور
پشاور زلمی کے مابین ہونے والا فائنل میچ بھی دیکھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی دعوت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کے مشیر مصدق ملک، مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دیگر حکومتی شخصیات تھیں۔ نیشنل اسٹیڈیم آمد پر پی ایس ایل کے کراچی میں میزبان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا، سندھ کابینہ کے وزراء، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور، چھ فرنچائزز کے مالکان،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، دیگر حکومتی وسیاسی وشخصیات اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل فائنل انجوائے کیا۔سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، دیگر حکومتی وسیاسی وشخصیات اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر پی ایس ایل فائنل انجوائے کیا