جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔دبئی میں ایک اسپورٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ اور پاکستان کے شعیب اختر شریک ہوئے، دونوں نے اس بات پراتفاق کیاکہ پاکستان اور بھارت میں باہمی کرکٹ مقابلے شروع ہونے چاہئیں۔

سہواگ نے کہاکہ بطور پلیئرز ہم لوگ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں سیریز ہونی چاہیے، اگر یہ دونوں ممالک میں نہیں ہوسکتی تو پھر اسے کسی اور جگہ منعقد ہونا چاہیے، چیمپئنز ٹرافی میں دو مرتبہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں اور دونوں ہی مرتبہ نہ صرف اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا بلکہ کروڑوں ناظرین ٹی وی پر ان میچز سے لطف اندوز ہوئے۔سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ اگر روایتی حریفوں میں مقابلے جاری رہتے ہیں تو یہ خود کرکٹ کیلیے بہت اچھا ہوگا، انھوں نے آئندہ برس انگلینڈ میں ہی شیڈول ورلڈ کپ کیلیے اپنی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہاکہ پڑوسی ممالک میں سیریز نہ ہونے پر میں کافی مایوس اور مجھے نئی نسل سے ہمدردی ہے جو سنسنی خیز میچز سے محروم ہیں، مگر یہ دنیا ایسی ہی ہے اور ہم اس میں رہتے ہوئے کچھ کرنہیں سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ ایک دن دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے اور ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیل پائیں گے، ہمارے بھی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بنیں گے اور وہاں کے پلیئرز پی ایس ایل کھیلنے آئیں گے، یہ دونوں ہی ممالک کے لیے بہترین صورتحال ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…