جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کئی اہم سیاستدانوں نے تیاری کر لی،کون کون شریک ہوگا؟ نام سامنے آگئے

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھنے کیلیے جہاں عوام میں زبردست جوش و خروش ہے وہیں سیاستدان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، فائنل میچ دیکھنے کے لیے کئی اہم سیاستدانوں نے تیاری کر لی۔کراچی میں فائنل میچ کا جادو اس وقت سر چڑھ کو بول رہا ہے،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قبول کرلی ہے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوارکو پی ایس ایل تھری کا فائنل میچ کراچی میں دیکھنے کی دعوت دی تھی، وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کی دعوت قبول کرتے ہوئے فائنل میچ دیکھنے کی حامی بھرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل بروز اتوار شام کو کراچی پہنچیں گے اورفائنل میچ دیکھیں گے ۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم سیاستدان بھی میچ دیکھنے کیلیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم ، پی ایس پی،تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت اورصوبائی وزراء نے پی ایس ایل میچ دیکھنے کے لیے اتوارکواپنی سرگرمیاں ترک کردی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بلاول، آصفہ اور بختاور بھٹو نے 12 ہزار روپے والے ٹکٹس لیے ہیں، جام خان شورو اور ناصر شاہ بھی میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے جبکہ صوبائی وزراء منظوروسان سمیت دیگروزراء بھی فیملی کے ہمراہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…