ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

عالم اسلام پر سکتہ طاری۔۔ سعودی عرب نے اسرائیل کیلئےفضائی حدود باضابطہ طور پر کھول دیں،اس دن کیلئے بہت محنت کی، اسرائیلی وزیر نے تاریخی لمحہ قرار دے دیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل کیلئے باضابطہ اپنی فضائی حدود کھول دیں ۔ پہلی پرواز بھارت سے براستہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچ گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کیلئے باضابطہ طور پر اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں جس کے بعد آج بھارتی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی پہلی پرواز اے آئی 139دہلی سے براستہ اسرائیلی دارالحکومت

تل ابیب کے بن گوریون ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی 70سالہ پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھولے جانے پر اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ يسرائيل كاٹس نے بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے ہم نے برسوں محنت کی ہے۔ سعودی فضائی حدود کا اسرائیل کے کھلنے سے اسرائیل تا بھارت سفر مختصر اور کم خرچ ہو جائے گا اور یہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق بھی ثابت ہو گا۔بین الااقوامی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے لیے فضائی حدود پر پابندی اُٹھانے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں ہے اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ فضائی حدود پر پابندی اُٹھانے کا اطلاق کسی اسرائیلی ایئرلائن پر بھی ہوگا یا نہیں۔واضح رہے کہ اس حوالے سے چند دن قبل بھی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں تاہم اب باقاعدہ طور پر بھارتی ائیر لائن کے طیارے کی براستہ سعودی عرب اسرائیل پہنچنے پر معاملے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاحال سعودی عرب کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب کے اس اقدام پر اسلامی ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آرہا ہے اور اسے سعودی عرب کی جانب سے مسئلہ فلسطین پر موقف تبدیل کئے جانے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…