ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

9سال بعدکراچی میںکرکٹ کی بہار آگئی، شائقین کے چہرے کھل اٹھے، نیشنل سٹیڈیم فائنل کیلئے تیار

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کراچی میں کرکٹ کی بہار آگئی،شائقین کے چہرے کھل اٹھے جب کہ کنگزکا پی ایس ایل تھری میں سفر تمام ہونے کے باوجود فائنل میچ کیلئے عوام کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں (کل)اتوار کو اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاورزلمی کے مابین پاکستان سپر لیگ فائنل کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، تاریخی گراونڈ میں آخری مرتبہ فروری2009 میں غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے تھے۔

جب پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔پی ایس ایل کے ابتدائی2 ایڈیشنز کے فائنل میچ دبئی اور لاہور میں ہوئے تھے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ اور وہ بھی فائنل کھیلا جا رہا ہے، اگرچہ کراچی کنگز کی ٹیم مقابلے سے باہر ہوچکی لیکن شہر میں جوش و خروش واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، زینب مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ، ڈینسو ہال سمیت شاید ہی کوئی بڑی مارکیٹ ہو جہاں پی ایس ایل کی ٹی شرٹس فروخت نہ ہو رہی ہوں۔پاکستان سپر لیگ کی6 ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر کو خیرمقدمی بینرز کے ساتھ شہر کی دیواروں پر سجایا گیا ہے، یہ رونق نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر زیادہ دیکھی جا سکتی ہے، حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں 32 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فائنل کے آن لائن اور ٹی سی ایس کے ذریعے فراہم کیے جانے والے ٹکٹ صرف 2 روز میں فروخت ہوگئے۔نیشنل اسٹیڈیم 1987 اور1996 میں کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈکپ میچزکا بھی میزبان بن چکا، جب شائقین کو سر ویوین رچرڈز اور برائن لارا جیسے عظیم بیٹسمینوں کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملا، اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش جاری جبکہ دونوں پچز اور گراونڈ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، یہاں کے انکلوژر حنیف محمد، وسیم باری، عمران خان اور وسیم اکرم سمیت پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز سے منسوب کیے گئے ہیں ۔

اسٹیڈیم میں دیگر انتظامات کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئیں۔دریں اثنا دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کے اسکواڈ میں شامل ملکی اور غیرملکی کرکٹرز گذشتہ جمعرات کو رات10بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ایلمینیٹر کی فاتح پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے کپتان ڈیرن سیمی،کامران اکمل،آندرے فلیچر، محمد حفیظ، سعد نسیم، لیام ڈاسن،کرس جورڈن،حسن علی،وہاب ریاض،عمید آصف

اور ثمین گل کے ساتھ ریزروز میں موجود رکی ویسلز، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، خالد عثمان اور محمد اصغر بھی آئے ہیں۔دوسری فائنلسٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے انجرڈ کپتان مصباح الحق تو ایک ماہ کیلئے کرکٹ سے دور رہنے پر مجبور ہیں،جے پال ڈومینی قیادت کرینگے۔جمعرات کواسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے صبح 9سے دوپہر12بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کی، ٹیم کی سیروتفریح بھی جاری ہے اور گذشتہ روز واٹر پارک کا دورہ بھی کیا۔واضح رہے کہ کراچی میں شیڈول فائنل میں پشاور زلمی کو اعزاز کا دفاع کرنا ہے،پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…