ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،سر ویوین رچرڈز

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق عظیم ٹیسٹ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ٗملنے والی محبتوں پر شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی دعوت پر کراچی آنے والے سر ویوین رچرڈز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس بعد کراچی آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پی ایس تھری کا فائنل دیکھنے میں لطف آئیگا۔

امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد مکمل طور پر بحال ہوگی۔سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیصلہ کن معرکے میں پہنچتی تو زیادہ خوشی ہوتی، میں نے مینٹیور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کی۔ایک سوال پر رچرڈز نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے، توقع ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز دلچسپ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی ٹیم مزید بلندیاں حاصل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…