اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کا آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ نے آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کرینگے ، آل راؤنڈر مچل سینٹنر انجری کے باعث نو ماہ تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، روز ٹیلر کوبھی دوبارہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے اور توقع

ہے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اس سے قبل وہ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچواں ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے ٗلیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل کو بھی آئش سودھی پر ترجیح دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کین ولیمسن، جیت راول، ٹام لیتھم، روز ٹیلر، ہنری نیکولز، کولن ڈی گرینڈہوم، بی جے واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹل، ٹم ساؤتھی، نیل واگنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…