منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں کیویز کو ہراکرسیریز اپنے نام کر لی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(آئی این پی ) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ایک روزہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا،پانچ میچوں کی سیریز بھی تین دوسے اپنے نام کرلی،فتح گرسنچری بنانے پرجونی بیرسٹو میچ اورکرس ووکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔پوی کیویز ٹیم آخری اوور میں 223رنز بناکر آٹ ہوگئی۔مائیکل سینٹنر 67، ہنری نکولس 55 اور اوپنر مارٹن گپٹل 47 رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے۔

انگلینڈ کے کرس ووکس اورعادل رشید نے 3،3 اورٹوم کرن نے 2 کھلاڑیوں کومیدان بدر کیا۔ہدف کے تعاقب میں وکٹ کیپر جونی بیرسٹو اورالیکس ہیلز نے انگلش ٹیم کو 155 رنز کا شاندارآغاز دیا۔ہیلز61 رنزبناکرآٹ ہوئے۔ بیرسٹو104رنز بناکرہٹ وکٹ ہوگئے۔کپتان اوون مورگن 8رنزبناسکے۔ جو روٹ 23 اوربین اسٹوکس 26 رنزبناکر ناٹ آٹ رہے۔انگلینڈ نے میچ7 وکٹوں سے اورسیریز3-2سے اپنے نام کرلی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے آکلینڈ میں شروع ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…