کرائسٹ چرچ (سی پی پی ) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر ہے۔ کیویز نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1۔1 سے برابر کردی ۔
تیسرے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے پھر میزبان ٹیم کو 4 رنز سے ہرا دیا اور سیریز میں 2۔1 کی برتری قائم کی تاہم چوتھے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک مرتبہ پھر 2۔2 سے برابر کر دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔