بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونیڈن(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کو5وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز2-2سے برابر کر دی۔روز ٹیلر کی شاندار اور جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے336رنز کا ہدف49.3اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، روز ٹیلر نے ناقابل شکست 181رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، لاتھم71رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بدھ کو کیویز اور انگلینڈ کے درمیان ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بناکر کیویز کو میچ میں کامیابی کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کی طرف سے جونی بائرسٹو 138 رنز اور جو روٹ 102 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تاہم انکی سنچریاں رائیگاں گئیں، کیویز کی طرف سے سودھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ اور منرو نے دو، دو جبکہ ٹیم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں کیویز ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کے پہلے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے اور یوں لگ رہا تھا کہ انگلینڈ ٹیم اب کیویز ٹیم کو زیر کر سکتی ہے تاہم بعد میں روز ٹیلر نے انتہائی شاندار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 181 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 49.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی۔انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاران نے دو جبکہ وکیز، ووڈ اور سٹوکیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…