جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد مجبوری بن گیا، اتحاد کرینگے یا سیٹ مسلم لیگ ن کو گفٹ کر دینگے، عمران خان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت، فیصلے کی گھڑی آگئی، کارکنوں کی نظریں کپتان پر جم گئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ کی سیٹ کا معاملہ، عمران خان امتحان میں پڑ گئے، پیپلزپارٹی کیساتھ اتحاد نہ کرنے کی صورت میں چیئرمین سینٹ کی سیٹ ن لیگ کو گفٹ کرنے کے مترادف ہو گا، معروف تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے چیئرمین سینٹ کی سیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بہت کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ اصول اور سیاست آپس

میں مل جائیں اور اب عمران خان کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے یا سیاست کرنا چاہئیں گے۔کیونکہ سیاست کا مقصد طاقت کا حصول ہوتا ہے۔اور طاقت تب آتی ہے جب آپ حکومت میں آتے ہیں یا پھرچیئرمین سینیٹ بن جاتے ہیں۔ اگر عمران خان کسی کے ساتھ اتحاد کئے بغیر کسی سونامی کا انتظار کریں گے تو اس میں بہت وقت لگے گا۔شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس دو راستے ہیں۔یا تو وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن اگر وہ سینیٹ انتخابات میں کوئی رکاوٹ ڈالیں گے توچیئرمین سینیٹ کی سیٹ وہ اپنے ہاتھوں سے مسلم لیگ ن کو گفٹ کریں گے۔شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چئیرمین سینیٹ کے معاملے میں آصف علی زرادری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔اور اگر عمران خان نے ایسا نہ کیا تو وہ اپنے ہاتھوں سے ساری پاور مسلم لیگ ن کے حوالے کر دیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کی تعداد 12، پیپلزپارٹی 20جبکہ ن لیگ اپنی اتحاد جماعتوں کے ساتھ 49سینیٹرز کیساتھ چیئرمین سینٹ کی سیٹ کیلئے میدان میں موجود ہے۔ فاٹا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہونے پر اگر ایم کیو ایم پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیتی ہے تو ن لیگ مشکل میں پڑ سکتی ہے۔ اس وقت چیئرمین سینٹ کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور آزاد سینیٹرز کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سیاسی و صحافتی حلقوں کے مطابق چیئرمین سینٹ کیلئے اصل مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…