منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے بولنگ کی اجازت نہیں دی ٗمحمد حفیظ

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں بولنگ نہیں کررہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی مینجمنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعے پی ایس ایل کمیٹی کے پاس میری بولنگ کے حوالے سے درخواست لے کر گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی بولنگ ریویو کمیٹی سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جو میرے بولنگ ایکشن کے حوالے سے مطمئن تھی، پاکستان میں دیا گیا ٹیسٹ بھی بہتر آیا تھا تاہم اس کے باوجود ٹیکنیکل کمیٹی نے بولنگ کروانے کی اجازت نہیں دی۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ توقع کررہے تھے کہ انہیں بولنگ کرنے کی اجازت مل جائے گی جس کی وجہ سے ان کا اس حوالے سے اعتماد بھی بحال ہوگا تاہم ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ قبول کیا۔سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے پی سی بی کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے اور جب بھی موقع دیا جائے گا ٹیسٹ کیلئے جاؤں گا۔انہوںنے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پرفارمنس اور فٹنس پر ہوتی ہے، جب تک معیار پر پورا اتر رہا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2019 عالمی کپ ہدف ہے، چاہتا ہوں اس میں پاکستان کے لیے اچھا کھیل پیش کروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…