منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مسلسل شکست کے بعد لاہور قلندرز نے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور لاہور قلندرز کے نائب کپتان فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، امید ہے یہ ٹیم کے لیے اچھی ثابت ہوں گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اوپنرز اچھا آغاز دے رہے

تاہم ان کو لمبا کھیلنا چاہیےکیوں کہ ہمارا مڈل آرڈر فارم میں نہیں ہے، سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ میں آپ کو ہر وقت اچھے کی امید رکھنی چاہیے، ہم بھی پرامید ہیں کہ بقیہ تمام میچ جیت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکستوں کے باوجود ٹیم کا ماحول اچھا ہے لیکن ہارنے کے بعد مایوسی تو ہوتی ہے اس لیے لڑکے تھوڑے مایوس ہیں، ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے مطمئن ہے کہ لڑکے اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جیت نہیں مل پارہی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں امپائر کے فیصلے پر انہوں نے کہاکہ وہ ریویو لینا چاہتے تھے لیکن امپائر نے کہا کہ آپ کے پاس ریویو نہیں ہے۔فخر زمان کاکہنا تھا کہ ان کی شکست کی وجہ وہ فیصلہ نہیں تھا، کرکٹ میں انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، ہم صرف 120 کے قریب رنز کا تعاقب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں، کبھی کبھار ہم آؤٹ ہوتے ہیں اور امپائر آؤٹ نہیں دیتا۔لاہور قلندرز کے نائب کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری زندگی میں تبدیلی لائی ہے، اس کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کا کریئر تبدیل ہوا۔انہوں نے کہا کہ وہ اور شاداب پی ایس ایل میں کارکردگی دکھاکر ٹیم کا حصہ بنے، پاکستان کرکٹ کو اس سے بہت فائدہ ہوا ہے کیوں کہ ہم یہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…