پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹکٹوں کی قیمت جاری

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے ٹکٹوں کی پرائس لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق شائقین کرکٹ کو ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ٹکٹ دستیاب ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں کی جارہی ہیں وہیں فائنل کے لئے شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ملنے والے ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں

کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔فائنل ٹاکرے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کے لئے فی ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوژر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوژر کا فی ٹکٹ 12 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…