منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شاہد کپور بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نقشے قدم پر چل پڑے

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) فلم’’پدماوت‘‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے، اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی فلم چھوڑنے کی دھمکی پر پروڈیوسر کو فلم سے ایک سین نکالنا پڑ گیا۔ اپنی نئی فلم بتی گل میٹر چالو کی شوٹنگ میں مصروف شاہد کپور کو فلم میں موجود ایک سین نامناسب لگا تو انہوں نے وہ مناظر فلمانے سے صاف انکار کردیا۔

اس دوران انہوں نے ڈیمانڈ کی کہ فلم سے اس سین کو نکالتے ہوئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی جائے بصورت دیگر وہ مزید شوٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔شاہد کپور کی دھمکی کے سامنے پروڈیوسر شری نارائن سنگھ نے گھٹنے ٹیک دیے اور سین نکال دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پدماوت کی کامیابی کے بعد شاہد کپور بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں، کیونکہ وہ بھی ناپسندیدہ سین اپنی فلم سے نکلوا دیتے ہیں۔ اسی طرح اداکار شاہد کپور کا بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلم میں ہر سین پرفیکٹ چاہیے۔ یاد رہے کہ فلم بتی گل میٹر چالو میں شاہد کپور پہلی مرتبہ خوبرو اداکارہ شردھا کپور کیساتھ جلوہ گر ہوں گے اور ریاست اترکھنڈ کے ایک سادہ وکیل کا کردار نبھائیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…