منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ کے گانے نے دھوم مچادی

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے گانے نے آتے ہی دھوم مچادی۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف صرف نام کے ہی ٹائیگر نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مارشل آرٹ کے فن اور اداکاری سے فلمی شائقین اور فلم سازوں کو ایسا گرویدہ بنایا ہے کہ ہر کسی کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں جب کہ مداحوں کو بھی ان کی سپر ہٹ فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مداح ان کی نئی آنے والی فلم ’’ باغی‘‘ کے سیکوئل کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں جس کے ٹریلر کے بعد اب گانے نے بھی دھوم مچادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’باغی 2‘‘ کا پہلا گانا ’’منڈیاں تو بچ کے رہیں‘‘ جاری کردیا گیا ہے۔گانے کو جنی دیوان نے لکھا ہے جس کی موسیقی سندیپ شرودکر نے ترتیب دی جب کہ نوراج ہنس اور پلک موچل نے اپنی آواز سے جادو جگایا ہے۔ ’’باغی 2‘‘ کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جسے یوٹیوب پر اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’باغی 2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 30 مارچ 2018ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…