بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سمیت متعدد سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بھارت میں ہی مقبول نہیں ہیں بلکہ ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، انجلینا جولی اور ڈوین جانسن سمیت متعدد ہالی ووڈ سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ دس برس کے دوران وکی پیڈیا پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار قرارپائے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان فین پیج نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ دس برس کے دوران دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری گئی ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈکے 32 اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق دسمبر 2007 سے لے کر دسمبر 2017 تک دنیا بھر کے لوگوں نے وکی پیڈیا پر ہالی ووڈ اداکارہ کم کرڈشیان کے بعد شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔شاہ رخ خان کے علاوہ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون 20 ویں اور سلمان خان 29 ویں نمبر پر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…