منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

کپل شرما سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے صارفین نے ان کی نئی وین کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے اسپیس شپ قرار دے دیا۔بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما گزشتہ ایک برس سے متعدد تنازعات کا شکار رہے ہیں، تاہم اب ان کی زندگی ایک بار پھر معمول پر آنے لگی تھی کہ انہیں پہلے پی ایس ایل 3 میں شرکت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب وہ اپنی نئی وینیٹی وین کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

گزشتہ روز کپل شرما نے ٹویٹر اپنی نئی وینیٹی وین کی تصاویر شیئر کیں۔ویسے تو بالی ووڈ میں وینیٹی وین رکھنا معمول کی بات ہے لیکن کپل شرما کی وین اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دیگر اسٹارز کی وین کے مقابلے میں کافی جدید ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نیان کی وین کو اسپیس شپ قرار دے دیا۔ایک صارف نے کپل پر طنز کرتے ہوئے کہا نئی وینیٹی وین تو مل گئی پر نئے شو کی ٹی آر پی کہاں سے لاؤ گے، کچھ صارفین نے انہیں حد سے زیادہ خود اعتماد قرار دیا جب کہ کچھ صارفین نے ان کی نئی وین اور نئے شو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کپل شرما کی وین بھارت کے معروف کار ڈیزائنردلیپ چھابڑیا (ڈی سی) نے ڈیزائن کی ہے، اس سے قبل وہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی وینیٹی وین بھی ڈیزائن کرچکے ہیں جس کی قیمت چار کروڑ روپے تھی۔ تاہم کپل نے اپنی وین کی قیمت فی الحال مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…