اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین کے 10 بڑے شہروں میں کئے گئے کنزیومر بہیویئر سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان چینی خواتین کی اکثریت شادی کی شرائط میں گھر کے مطالبے کو اہم مقام دیتی ہیں۔
اس سروے میں شارپن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور گوانگ زو یوتھ ویکلی کے تحقیق کاروں نے 5141 افراد سے سوالات کئے جن سے معلوم ہوا کہ 60 فیصد سے زائد خواتین اپنے ہونے والے شوہر سے گھر ملنے کی خواہش رکھتی ہیں جبکہ 19فیصد کا کہنا تھا کہ وہ گھر کے بغیر شادی نہیں کریں گی۔ شادی کے لئے گھر کی شرط رکھنے والی خواتین کی سب سے زیادہ تعداد تیانجن شہر میں پائی گئی جہاں تقریباً 56فیصد خواتین نے شادی سے پہلے گھرے تحفے کو لازمی قرار دیا۔
12