بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا لیکن۔۔۔ اپنی ’’اصل‘‘ نہ بدلی، پریا پرکاش ورئیر نے وائرل ہونیوالی ویڈیو کے بارے میں ایسا سچ بتا دیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ورئیر نے بتایا کہ انہیں متعدد فلم انڈسٹریز کی طرف سے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پریا پرکاش نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت کی متعدد فلم انڈسٹریز کی طرف سے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی، تاہم وہ پیش کش کے باوجود فلموں میں کام نہیں کر سکتیں۔

پریا پرکاش نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی آنے والی ملیام فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اگست 2018 تک کسی فلم میں کام نہیں کر سکتیں، اس موقع پر انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مجھ سے بھی زیادہ ہوشیار اور خوبصورت چہرے موجود ہیں جنہیں فلم میں کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ پریا پرکاش نے کہا کہ میرا اداکاری میں کوئی تجربہ نہیں ہے اور وائرل ہونے والی ویڈیو میں جو اداکاری میں نے کی ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے وہ سب فلم ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل ٹیم کا کمال ہے، جنہوں نے عکس بندی اس طرح سے کی۔ پریا پرکاش کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اس دوسری ویڈیو میں وہ سمندر کے کنارے پر ہیں ان کی یہ ویڈیو سات گھنٹوں میں آٹھ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ  سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک ہفتے کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔ اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص ’آنکھوں کے انداز‘ کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں ٗاداکارہ نے سب سے پہلے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ملیالم ڈیبیو فلم ’اورو ادھار لو‘ کے گانے کا ایک حصہ شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران پریا پرکاش گوگل پر سرچ کی جانے والی نمبر ون اداکارہ بن گئیں،

اس عرصے کے دوران انہوں نے ادکارہ کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سنی لیون سمیت دیگر کو سب سے زیادہ سرچ کرنے میں پیچھے چھوڑ دیا ۔پریا پرکاش کو دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں اوسطاً ڈبل سرچ کیا جارہا ہے جو ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پریا کی شہرت کی وجہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والا فلم کا وہ کلپ بنا جس میں وہ کالج کے ایک لڑکے سے آنکھیں لڑا رہی تھیں۔ان کا یہ انداز اتنا بھایا کے صرف دو روز میں اس گانے کو 60 لاکھ سے بھی زائد بار دیکھا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…