جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

پریا پرکاش شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد اب ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا طلب کر رہی ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور وہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہیں۔اس ویوڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو جلد آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے ’مانیکیا ملاریا پووی‘ کی ہے۔اب یہ فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے

اور ہر صارف پریا پرکاش کے بارے میں بات کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ پریا اپنی توجہ ابھی تعلیم پر رکھنا چاہتی ہیں لیکن شہرت ملنے سے انہیں بہت سے مشہور برانڈز نے مختلف آفرز بھی کی ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق راتوں رات مشہور ہو جانے کے بعد پریا نے فلموں میں کام کرنے کیلئے معاوضے میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور یہ جان کر آپ کو شائد حیرانی نہیں ہو گی کہ کئی فلم میکرز نے ان سے رابطہ کر کے فلموں کی پیشکش کی ہے لیکن یہ جان کر حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ پریا نے ایک فلم میں کام کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔دریں اثناء واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر ایسے پیغام شیئر کرتے ہیں جواْن کے لئے مشکلات پیدا کردیتے ہیں لیکن اس بار اْن کے پیغام نے کوئی تنازع کھڑا کرنے کے بجائے انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش کے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ وہ بڑی اسٹار بنیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے اسٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں،اْنہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا اْن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ’’پرنس آف رومانس‘‘ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پریا پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ، شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج کی بی کام کی 18سالہ طالبہ پریا پرکاش نے اپنی آنے والی ملیالم فلم ’اروادار لو‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی، جس کے بعد اْن کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔پریا کی یہ پہلی فلم ہے تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔پریا نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ پر واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرلیا۔ویڈیووائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کو لوگوں نے انٹرنیٹ پراتنا سرچ کیا کہ گوگل پر اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…