منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی، ریحام خان کو دھمکیاں دینے والا کون ہے؟سابق کرکٹرز نے فون کر کے ان سے کیا کہا، عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے جاتے جاتے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے ملک چھوڑنے کی وجہ دھمکیوں کو بتایا ہے جو کہ انہیں موصول ہو رہی تھیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں اینکر منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال ہے کہ وہ پاکستان میں رہ کر اپنی لڑائی نہیں لڑ سکیں اس لئے انہوں نے پاکستان سے باہر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے بتایا کہ انہیں گزشتہ برس ستمبر سے دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ ان کے سٹاف کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اب یہ دھمکیاں بڑھ گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحام خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ دھمکیاں کہاں سے مل رہی ہیں تاہم انہوں نے ایک آڈیو ریکارڈ شیئر کی ہے جس میں ریحام خان فائونڈیشن کے کوآرڈینیٹر انہیں یہ بتا رہے ہیں کہ انہیں نامعلوم نمبر سےکالز موصول ہو رہی ہیں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ ریحام خان کے انٹرویوز اور تقریبات منعقد نہ کریں۔ریحام خان نے ان دھمکیوں کے حوالے سے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے یا نہیں یہ بات بھی تاحال انہوں نے نہیں بتائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں بہت سے سابق کرکٹرز نے فون کر کے یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کو بھول جائیں اور عمران خان سے کسی قسم کی لڑائی مول نہ لیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریحام نے بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان تیسری شادی کر چکے ہیں لیکن وہ اسے چھپا رہے ہیں۔ ریحام خان نے اس انٹرویو میں عمران خان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئےکہا کہ جب ان کی عمران خان کیساتھ شادی ہو گئی تھی تو عمران خان کی جانب سے اپنی شادی چھپانے پر حیرت ہوئی کیونکہ جھوٹ بولنا ان کی عادت نہیں ہے

لیکن عمران خان نے ان کے ساتھ شادی کے بعد ایک ٹویٹ کے ذریعے شادی کی تردید کر کے بھی جھوٹ بولا۔ اس انٹرویو میں ریحام خان نے سپریم کورٹ پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جانے کیسے صادق اور امین قرار دے دیا وہ تو اپنی شادی کے معاملے پر جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…