پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں بغاوت، خیبرپختونخوا سے صفایا ہو گیا بنی گالہ میں ہنگامی اجلاس ،عمران خان صورتحال دیکھ کر پریشان

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو زچ کرنے کیلئے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، مسلم لیگ ن سمیت عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخواہ اسمبلی سے اپنی سینیٹر منتخب کرانے کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی سے بیک ڈور رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے

حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی کو ترغیب دینے کیلئے سب سے پیش پیش انجینئر امیر مقام ہیں جنہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی سے تین سے چار سینیٹر منتخب کرائے جائیں جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جنہیں جوڑ توڑ کا ماہر سمجھا جاتا ہے نے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی سے چند نشستیں لینے کی حکمت عملی طے کی ہے جس کیلئے پارٹی کے بعض اہم رہنمائوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کے رفیق خاص ڈاکٹر قیوم سومرو کو ’’خصوصی مشن‘‘پر پشاور بھیجا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اہم حلیف اور پی ٹی آئی کے سخت نقاد مولانا فضل الرحمن نے سینیٹر طلحہ محمود، سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو ’’خصوصی ٹاسک‘‘سونپا ہے جبکہ اے این پی کے حاجی برادران بھی خاصے متحرک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بنی گالہ موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہے یہی ہے کہ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اپنے اراکین کی اکثریت کے حوالے

سے شکوک و شبہات ہیں جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ اسمبلی میں بڑی مشکل سے دو سے تین نشتیں حاصل کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے حوالے سے پی ٹی آئی 61ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جے یو آئی اور ن لیگ 16، 16، قومی وطن پارٹی 10، جماعت اسلامی 7، پیپلزپارٹی 6، اے این پی 5جبکہ حکومتی بنچوں پر بیٹھے دو آزاد ارکان بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…