منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ کون سا ہے؟ تازہ ترین رینکنگ جاری،اہم اسلامی ملک نے بڑا اعزا ز اپنے نام کرلیا

datetime 5  فروری‬‮  2018

دبئی (آئی این پی)دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دیدیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق 2017 میں بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی تعداد کے

اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔رپورٹ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں گزشتہ سال دبئی کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 46 لاکھ کا اضافہ ہوا۔اس تعداد میں اضافہ امریکہ کی جانب سے مشرقِ وسطی سے براہِ راست امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے کی پابندی کے باوجود ہوا جس سے ‘ایمیریٹس’ ایئر لائن بھی متاثر ہوئی تھی۔دبئی کا ہوائی اڈہ ‘ایمیریٹس’ ایئرلائن کا مرکز ہے جس کا شمار دنیا کی چند بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔اس پابندی کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ سال جولائی میں ایمیریٹس نے اعلان کیا تھا کہ اضافی حفاظتی انتظامات کے بعد امریکی حکام نے دبئی سے امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے پر پابندی اٹھالی ہے۔دبئی ایئرپورٹ نے 2014 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔دبئی مشرقِ وسطی کے ان کئی ہوائی اڈوں میں شامل ہے جو بین الاقوامی فضائی راستوں پر موجودگی اور اپنی سہولتوں کے باعث مسلسل فروغ پذیر ہیں اور دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…