پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

قاتل عمران عالمی چائلڈ پورنو گرافی مافیا کا رکن ،حکومت پس پردہ لوگوں کو بچا رہی ہے، زینب کےوالد نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا، چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) م عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ، حکومت جان بوجھ کر اس پہلو کو دبا رہی ہے، زینب کے والد محمدامین انصاری کا ٹیلیفونک انٹرویو میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد محمد امین انصاری نے ایک بار پھر حکومت پر تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ زینب کا قاتل عمران عالمی پورن مافیا کا حصہ ہے ، عمران چائلڈ پورنو گرافی کے گروہ سے وابستہ ہے لیکن حکومت

اس پہلو کو جان بوجھ کر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عمران اکیلا اتنے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث نہیں بلکہ اس کے پیچھے پورن مافیا سرگرم ہے جبکہ حکومت عمران کو تنہا مجرم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث پسِ پردہ لوگوں کو بچارہی ہے۔ زینب کے والد نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اور اہل محلہ کی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ قاتل عمران چائلڈ پورنو گرافی کے بین الاقوامی ریکٹ کا حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…