ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

زینب قتل کیس کے ملزم کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق آئینی ترمیم ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں الیکٹرول کالج کے مکمل ہونے یا نہ ہونے کا کوئی ذکر نہیں اورسینیٹ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، ملک میں ماورائے آئین کوئی چیزنہیں ہونی چاہیے ،زینب قتل کیس کے ملزم کو سر عام پھانسی دینے سے متعلق ترمیم آئی ہے جس پر کمیٹی غوروخوض کررہی ہے اور12فروری کو ہونے والے اجلاس میں حتمی طور پر سامنے آ جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں قائد اعظم لاء4 کالج کی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ مجھے امید ہے بالخصوص وہ خواتین جنہوں نے میڈل اور پوزیشنز حاصل کیں وہ عملی زندگی میں کرداراداکریں گی۔وہ دن قریب ہے جب ایک کامیاب خاتون ملک کی وزیر اعظم بن سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جسپیشے سے آپ کا تعلق ہے بدقسمتی سے ابتداسے آج تک ہمارے ہاں قانون رہاہی نہیں۔ملک میں جنگل کاقانون یا مارشل لا رہا۔پاکستان میں قانون نافذ ہونے کے چار معیار ہیں ، اگر کسی کا تعلق اشرافیہ سے ہو تو اس قانون کا اطلاق مختلف ہوتا ہے اور اگر عام شہری ہے تو پھر اسی قانون کا اطلاق مختلف ہو گا،اگر آپ کے پاس دولت ہے تو اطلاق مختلف ہو گا اوراگر آپ میری اور اپنی طرح کے عام شہری ہیں تو صورتحال مختلف ہو گی۔ہمارے ملک میں انصاف جلد نہیں ملتا،ہم ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں بروقت انصاف میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ کے انتخابات 12مارچ 2018کو ہونا لازمی ہیں اور نئے سینیٹرز اپنا حلف لیں گے اورماورائے آئین کچھ نہیں ہونا چاہیے۔چاروں صوبائی اسمبلی میں کسی ایک اسمبلی کے نہ ہونے پر کہوں گاکہ آئین میں الیکٹرول کالج میں اسمبلیوں کے مکمل ہونے یا نہ ہونے کا ذکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ زینب سمیت دیگرزیادتی کے واقعات قابل مذمت ہیں،

ایسے واقعات سے معاشرے میں عجیب رجحان پیداہورہاہے۔اس کیس میں سرعام پھانسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک ترمیم آئی تھی جس کے تحت سی آر پی سی میں ترمیم کی بات تھی،جیل کے قانون 354میں بات موجود ہے کہ اگر جیل میں جگہ نہ ہو تو اس کے لئے اور جگہ مختص ہو سکتی ہے۔غوروخوض جاری ہے اورسینیٹ کے 12فروری کے اجلاس میں حتمی سامنے آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط اورمستحکم کرنے کے لئے لازم ہے کہ سب اداروں کا احترام کریں ،اداروں پر بھی لازم ہے کہ وہ آئین کی حدودمیں رہتے ہوئے اپنا کام کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…