پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان چھاگئے، 16سال میں صرف ایک شہر ’’کابل‘‘ تک کو محفوظ نہیں بنایاجاسکا،افغانستان امریکہ کے ہاتھ سے نکل گیا،امریکی جنرل جان نکلسن کے صبر کا پیمانہ لبریز،چونکادینے والے انکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے

ہوئے امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا ،امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ افغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کیلئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے،رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس جنگ میں کہاں کھڑا ہے۔رپورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ موقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی د ہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ افغان دفاعی بجٹ کا 90فی صد امریکا ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیں اور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…