جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

8 پتلونیں اور 10 شرٹیں پہن کرمسافر سفر کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گیا، اس شخص نے اتنے زیادہ کپڑے کیوں پہن رکھے تھے، حیرت انگیز انکشاف، ائیرپورٹ پر ہی گرفتار

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

ریکجاوک (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ جہاز کے ذریعے سفر پر جاتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ کوئی مشکوک چیز نہیں لے کر جاتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اب آپ ضرورت سے زائد کپڑے پہن کر جائیں گے تو تب بھی آپ کو جہاز میں بیٹھنے سے روک لیا جائے گا۔ نہ صرف روکا جائے گا بلکہ گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے،

جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں آئس لینڈ کے ایک ائیرپورٹ پر ریان کارنی ولیمز نامی ایک نوجوان اتنے زیادہ کپڑے پہن کر آ گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو اسے روکنا پڑ گیا۔ اس نوجوان نے آٹھ پتلونیں اور دس شرٹیں پہنی ہوئی تھیں، آپ خود سوچیں کہ اتنے کپڑے پہن کر وہ نوجوان کیسا لگ رہا ہوگا، پولیس بھی کیا کرتی اسے روکنا ہی تھا، واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس نوجوان نے خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک اہلکار اسے روک کر پوچھ گچھ کرنے میں مصروف نظر آتا ہے، ریان نامی یہ نوجوان اہلکار سے کہتا ہے مجھے کیوں روک رہے ہو؟ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ جب وہ اسی عجیب و غریب حالت میں طیارے میں گھسنے پر بضد رہتا ہے تو ایک اور اہلکار آگے بڑھتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ پولیس کو بلوایا جا رہا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد پولیس آتی ہے اور ریان کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔  آپ جہاز کے ذریعے سفر پر جاتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ کوئی مشکوک چیز نہیں لے کر جاتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اب آپ ضرورت سے زائد کپڑے پہن کر جائیں گے تو تب بھی آپ کو جہاز میں بیٹھنے سے روک لیا جائے گا۔ نہ صرف روکا جائے گا بلکہ گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…