بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹاپ ٹین جھوٹے اخبارات اور چینلز کی فہرست جاری کر دی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(سی پی پی ) میڈیا سے ناراض امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لئے جعلی نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر سب سے زیادہ تنقید کرنے والے صحافتی ادارے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے ناموں کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹین ‘جھوٹے’ اخباروں اور چینلز کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جمعرات کو امریکی صدر نے اس حوالے سے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے

‘جعلی خبروں’ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے اداروں کا ذکر کیا۔دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے رہنما جان مکین نے اخبار میں تنقیدی کالم کے ذریعے ٹرمپ کے جعلی نیوز ایوارڈز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایری زونا سے ری پبلکن سینیٹر جیف فلیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر روسی لیڈر اسٹالن کی زبان میں آزاد میڈیا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا۔جیف فلیک نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا کو عوام دشمن ثابت کرکے حقیقت سے نظریں چرا رہے ہیں اور وہ اپنے مخالفین کے لئے وہی زبان استعمال کرتے ہیں جو روسی لیڈر اسٹالن دشمنوں کے لئے کیا کرتے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…