جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سی آئی اے کا سابق اہلکار چین کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار کو غیرقانونی طور پر خفیہ معلومات اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔جیری چن شنگ لی امریکی شہری ہیں اور امریکی محکم? انصاف کے مطابق انھیں پیر کو نیویارک کے مرکزی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔انھوں نے سی آئی اے کے لیے 1994 اور 2007 کے دوران کام کیا تھا اور اس کے بعد وہ ہانگ کانگ چلے گئے تھے۔

امریکی میڈیا نے تفتیش سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بعض تفتیش کاروں کے مطابق جیری لی نے چین کے لیے مخبری کر کے جاسوسوں کے نام افشا کر دیے تھے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق جیری چن شنگ لی نے 1982 تا 86 امریکی فوج میں کام کیا۔ اس کے بعد انھوں نے 1994 میں سی آئی اے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔ ان کا کام خفیہ مواصلات، بھرتی اور اثاثہ جات کی نگرانی تھا۔ انھیں ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس دی گئی تھی۔انھوں نے 2007 میں سی آئی اے کی نوکری چھوڑ دی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کے ساتھیوں نے کہا کہ انھیں شکایت تھی کہ ان کا کریئر جمود کا شکار ہو گیا ہے۔ایف بی آئی اس بات کی چھان بین کر رہی ہے کہ کیسے اتنے مختصر عرصے میں چین کے اندر کام کرنے والے اتنے جاسوس اور مخبر پکڑے گئے۔خیال ہے کہ یہ معاملہ 2012 میں شروع ہونے والی امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ان تحقیقات سے منسلک ہے جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کس طرح چین کے اندر سی آئی اے کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔اس سے پہلے کے دو برسوں میں 20 کے قریب مخبر ہلاک کر دیے گئے تھے

یا انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ حالیہ برسوں میں امریکی انٹیلی جنس کی بدترین ناکامی ہے۔تاہم حکام کو فی الحال معلوم نہیں کہ آیا کسی نے اندر سے مخبری کی یا پھر خفیہ ڈیٹا ہیک ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…