بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

نائٹ کلب میں ہونے والا جھگڑا سڑک تک پہنچ گیا،برطانیہ میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے بھتیجے پر تشدد، دانت توڑ دیئے گئے

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)نائٹ کلب میں ہونے والا جھگڑا سڑک تک پہنچ گیا،برطانیہ میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے بھتیجے پر تشدد، دانت توڑ دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے بھتیجے عبدالعزیز السعود کی سرعام سڑک پر اتنی پٹائی کی گئی کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے ، سعودی عرب میں تو ایساکرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن برطانیہ میں سعودی شہزادے کو امیر ترین شخصیت کے بیٹے سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا،

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ جھگڑا وسطی لندن کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والی لڑائی سے شروع ہوا جو کہ بعد میں سڑک تک پہنچ گئی جہاں ایک امیر ترین عرب شخصیت کے بیٹے نے سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے پرنس السعود کوجن کو سعودی بادشاہ شاہ سلمان کا بھتیجا بھی بتایاجارہاہے مار مارکر ان کے دانت توڑ دیئے ، 31 سالہ سعد الفداری نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سعودی فرمانروا کے بھتیجے عبدالعزیز السعود کا تعاقب کیا سڑک پر روک کر انہیں پیٹا۔ نائٹ کلب میں جھگڑا ہونے کے بعد انتظامیہ نے الفداری کو وہاں سے جانے کو کہا تھا جس کے بعد اس نے ساتھیوں کے ہمراہ باہر آکر پرنس السعود کو پکڑلیا۔ حملہ آوروں نے پرنس السعود کو مار مار کر سڑک پر گرادیا اور ان کے چہرے پر ٹھڈے مارتے ہے جس کے باعث ان کے دو دانت ٹوٹ گئے، آنکھوں اور ناک پر بھی زخم لگے اور چہرہ لہو لہان ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…