منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی پورٹ پر 7 ہزار پرانی درآمدی کاریں پھنس گئیں

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ پر7ہزار سے زیادہ پرانی درآمدی کاریں پھنس گئیں جبکہ اتنی ہی چند دن کے اندر پہنچنے والی ہیں، جس سے پورٹ حکام کو صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔درآمدکنندگان کے مطابق مسئلہ اکتوبر میں حکومت کی جانب سے کاروں کی درآمد کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوا۔آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے اس ضمن میں

بتایاکہ ہم حکومت سے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پالیسی ایشوز حل کرنے کی پہلے ہی درخواست کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے تجارتی خسارے میں اضافے کی وجہ سے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 356 ضروری اور اشیائے تعیش پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی، اسی طرح استعمال شدہ کاروں کی درآمد کے لیے بعض رولز بھی تبدیل کیے گئے تھے جس سے درآمدکنندگان متاثر ہوئے۔نئے رولز کے مطابق نئی اور استعمال شدہ کاروں کے

مالکان یا مقامی وصول کنندگان کوڈیوٹیاں اور ٹیکسز ادائیگی کے ساتھ غیرملکی زرمبادلہ کی مقامی کرنسی میں منتقلی ظاہر کرنے کے لیے بینک ان کیشمنٹ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ایچ ایم شہزاد نے کہاکہ حکومت کو استعمال شدہ کاروں کی درآمد کیلیے نئے رولز پر عملدرآمد سے قبل کوئی طریقہ بنانا چاہیے تھا، اب امپورٹرز کو پورٹ پر ڈیمریجز کی مد میں بھاری ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…