ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی شہزادی امیرہ الطاویل کون ہیں؟ سعودی عرب میں قید امیر ترین شخص الولید بن طلال سے طلاق کے باوجود وہ اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں قید شہزادہ ولید بن طلاق کی سابق اہلیہ شہزادی امیرہ الطاویل کا شمار عرب سے تعلق رکھنے والی ان مخیر شخصیات میں ہوتا ہے جو پوری دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہزادی امیرہ الطاویل اپنے خیراتی کاموں کی وجہ سے پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہیں، ولید بن طلال کی سابق اہلیہ شہزادی امیرہ نے بیرون ملک سے تعلیم مکمل کی اور اس وقت سے

انسانیت کی بھلائی کے کاموں میں دلچسپی لینا شروع کی اور اب تک ان کاموں میں حصہ لے رہی ہیں، امیرہ الطاویل نے اپنی ابتدائی زندگی نانا نانی اور اپنی والدہ کے ساتھ گزاری، جب وہ تعلیم مکمل کر چکیں تو ایک انٹرویو کے دوران ان کی ملاقات شہزادہ ولید بن طلال سے ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا اور شادی کرلی، امیرالطاویل کو شہزادہ ولید بن طلال سے شادی کرکے دنیا بھر میں شہرت ملی، دونوں کی عمروں میں واضح فرق تھا لیکن پھر بھی لوگوں نے اس جوڑے کوپسند کیا۔ امیرہ الطاویل نے شادی کے بعد بھی خیراتی کاموں میں حصہ لینا نہ چھوڑا اور طلاق کے بعد بھی وہ یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیرہ الطاویل کی شہرت کو شہزادہ ولید بن طلال سے طلاق کے باوجود کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ شہزادہ ولید بن طلال سے طلاق کے بعد بھی شہزادی امیرہ کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کی چیئرپرسن کے عہدے پر کام کر رہی ہیں اس کمپنی کا شمار دنیا کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور اس کے اثاثے کھربوں ڈالر کے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ شہزادی طلاق کے باوجود الولید بن طلال فاؤنڈیشن کی وائس چیئرمین ہیں۔ سعودی عرب میں قید شہزادہ ولید بن طلاق کی سابقہ اہلیہ شہزادی امیرہ الطاویل کا شمار عرب سے تعلق رکھنے والی ان مخیر شخصیات میں ہوتا ہے جو پوری دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…