ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل کے مسلمان شہری نے اسرائیلی پاسپورٹ پر حکومت پاکستان سے پاکستان آنے کی اجازت طلب کر لی، وہ پاکستان کیوں آنا چاہتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ہے اس وجہ سے کوئی پاکستانی اسرائیل کا سفر بھی نہیں کر سکتا اسی طرح کوئی اسرائیلی پاسپورٹ کا حامل پاکستان نہیں آ سکتا ہے لیکن ایک نوجوان اسرائیلی مسلمان نے پاکستانی حکومت سے اسرائیلی پاسپورٹ

پر پاکستان آنے کی اجازت طلب کی ہے اور ایک ایسی وجہ بتائی ہے کہ جسے سن کر آپ بھی کہیں کہ کوئی بات نہیں اسے پاکستان آنے دیں۔ یہ اسرائیلی مسلمان نوجوان فیس بک، یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک منٹ کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کرتا ہے اس نوجوان کا کہناہے کہ وہ پاکستان کے متعلق ویڈیوز بنا کر اس ملک کے بارے میں دنیا کو بتانا چاہتا ہے اسی وجہ سے اس نے پاکستان حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسے اسرائیلی پاسپورٹ پر پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔ اس نوجوان نے اپنے فیس بک پیج Nas Daily پر کہا کہ میں نے پاکستان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، میں وہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں اور ان کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں، اس اسرائیلی نوجوان نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میری ویڈیوز میں سیاست کا عنصر نہیں ہو گا، اس نے ان تینوں ممالک سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا داخلہ اسرائیلی پاسپورٹ کی وجہ سے نہیں ہو سکتا تو مجھے عارضی طور پر اپنا پاسپورٹ جاری کر دیں تاکہ میں ان ممالک کو دیکھ سکوں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…