ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کی امریکہ آنے کی پیشکش پر ناروے کے شہریوں نے ایسے ردعمل کا اظہارکردیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،امریکی صدر کو شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناروے کے شہریوں کو امریکا آنے کی تجویز پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔ اس یورپی ملک کے شہریوں نے ٹرمپ کی پیشکش کو فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی محتاط اور نرم لہجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا ہجرت کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ براعظم یورپ کے جزیرہ نما اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے کو دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ناروے کی  قدامت

پسند سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے مقامی سیاستدان ٹوربڑؤرن سائٹرے نے امریکی صدر کی پیشکش کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ ناروے کی جانب سے بہت شکریہ، آپ کی پیشکش کا۔ ساؤترے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی بلدیہ کے رکن ہیں۔ناروے کے ٹیلی وڑن چینل نے امریکی صدر کی پیشکش کے جواب میں عوامی ردعمل براہ راست نشر کیا اور اوسلو کی سڑکوں پر سے گزرنے والے راہ گیروں کی رائے معلوم کی۔ عوامی رائے کے اس جائزے میں ناروے کے کسی شہری نے بھی امریکا جانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…