ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مظاہروں کا خوف، ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے شیڈول دورہ مبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے منسوخ کردیا۔برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ

ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا، تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کردیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوبائن نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ‘واضح پیغام’ بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…