ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے کشمیری نوجوان محمد افضل کے بیٹے کا کارنامہ، علاقے میں جشن

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق غالب افضل گرو نے سال 2016 میں بھی میٹرک کے امتحانات میں 500 میں سے 474 نمبر

حاصل کرکے 19 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔وادی کشمیر میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 61 اعشاریہ 44 رہا ہے۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جب یہ خبر پھیل گئی کہ افضل گرو کے بیٹے غالب گرو نے 500 میں سے441 نمبرحاصل کئے ہیں تو اہلیان وادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس خاص طور پر فیس بک پر زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ان کی طویل و کامیاب زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ سائنس کا طالب علم غالب گرو ڈاکٹر بننا چاہتا ہے۔ وہ ڈسٹنکشن سے پاس ہوا ہے۔رپورٹوں کے مطابق غالب گرو کی امتحان میں نمایاں کارکردگی پر ان کے آبائی علاقہ سوپور کے جاگیر میں جشن کا ماحول ہے۔ گذشتہ روز یعنی 9 جنوری 2018 کو جب وادی میں میٹرک (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں 2016 کی ایجی ٹیشن کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں پیلٹ گن کے استعمال سے نابینا ہونے والی انشا مشتاق نے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کے بیٹے غالب افضل گرو نے جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجویشن (بوس) کے زیر اہتمام منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…