جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زہریلی شراب نے اپنا کام دکھا دیا، آخری نشے نے 11 جانیں لے لیں

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ (این این آئی)بھارت میں زہرہلی شراب پینے سے 11افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سات افراد کا پوسٹ مارٹم رات میں ہی کرا دیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کو اندیشہ تھا کہ صبح ہوتے ہی سیاسی پارٹیاں اس کو مسئلہ بنا کر دھرناو مظاہرہ کر سکتی ہیں۔ کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کے درمیان پوسٹ مارٹم

کراکر لاشوں کو اہل خانہ کے حوالہ کر دیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کے بعد بسرا محفوظ کر لیا گیا ہے۔ دیر رات تک افسر ان پولیس فورس کے ساتھ ان کے گھروں پر تعینات تھے، تا کہ سیاسی پارٹیاں صبح اس کو ایشوز نہ بنا سکیں۔معاملہ میں تین لاشوں کی آخری رسوم پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ادا کر دی گئیں۔دیوا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2008 میں بھی زہریلی شراب پی کر 3 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…